انتہاپسندوں کا دباؤ، بھارتی دورہ پر گئے پاکستانی طالب علموں کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔

لاہور (محمد اسد سلیم)؛ بھارتی حکومت نے انتہاپسندوں کےدباؤ میں آکر ، کلچرل ایکسچینج پروگرام کے تحت پاکستان کے مخلتف سکولوں سے دورہ بھارت پر گئے 50سےزائد پاکستانی طالب علموں کوواپس لاہوربھجوادیا۔ بھارتی انتہا پسندوں نےمیزبان این جی او کو انتظامیہ اور بچوں کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں بھی دی۔

تفصہلات کے مطابق طلبا یکم مئی کو لاہور سے بھارت گئے تھیں ۔ طالب علموں کا یہ دورہ 5 دن پر مشتمل تھا ۔ بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے نکلنے والے جلوس کے بعد شدید دباؤ میں آئی بھارتی حکومت نے پاکستانی طالب علموں کوسخت سیکورٹی میں واہگہ باڈر کے ذریعے لاہور واپس بھیجوا دیا ۔ اساتذہ کا کہنا کے بھارتی انتہاپسندوں کے اس فعل کی وجہ سے بچے شدید خوف کا شکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں