امید ہے ڈولفن فورس کا معیار ترکی جیسا ہی ہوگا ،شہباز شریف

نیوزویوز:( لاہور )وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ ڈولفن فورس کا آئیڈیا ترکی سے لیا گیا، امید ہے معیار بھی ویسا ہی قائم کیا جائے گااسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کےلیے لاہور کے بعد ڈولفن فورس کا دائرہ فیصل آباد ،راولپنڈی،گوجرانوالہ ملتان اور بہاولپور تک بڑھانے کےلیے 696جوانوں کی پاس آوٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ عوام کی نظریں ڈولفن فورس پرہیں امید ہے فورس کے جوان جرائم پر قابو پانے کےلیے مثالیں قائم کریں گے شہباز شریف نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کےلیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں پولیس کی تربیت پر اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں،ڈولفن فورس پولیس کے بہترین امیج کےلیے اپنا کردار ادا کرے پاسنگ آوٹ کے موقع پر ڈولفن فورس کے جوانوں نے مارچ پاسٹ اور عملی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں