امریکی مشیر برائے سلامتی میک ماسٹر کی مشیر خارجہ اور وزیر اعظم سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

امریکی مشیر برائے قومی سلامتی میک ماسٹر نے وزیراعظم نواز شریف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف سے قومی سلامتی میک ماسٹر کی ملاقات میں پاک امریکا تعلقات ،خطے اور افغانستان کی صورتحال سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل امریکی مشیر برائے قومی سلامتی میک ماسٹر نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی۔

وزرات خارجہ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ،وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی ،سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے شرکت کی ۔
مشیر خارجہ نے میک ماسٹر کو پاک ، بھارت تعلقات، کشمیر میں بھارتی مظالم، پاکستان میں بھارتی مداخلت اور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اور پاکستان دشمن سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں