امریکی صدر کی جانب سےغیرقانونی امیگرینٹس کو پناہ دینے والے شہریوں کو سزا دینے سے متعلق حکم نامہ غیرقانونی قرار

ایگزیکٹیو آرڈر کے معاملے پر سان فرانسسکو کی عدالت نے درخواست گزروں کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نےغیرقانونی امیگرینٹس کو پناہ دینے والے شہریوں کو سزا دینے سے متعلق حکم نامہ غیرقانونی قرار دیدیا ۔

جج کی جانب سے جاری حکم نامے کا اطلاق پورے ملک پر ہوگا ، ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن ایجنٹ سے شہریوں کو تعاون پر مجبور کرنے کے طریقے تلاش کرنے کی ہدایت کی تھی مگر متنازعہ پالیسی پرعمل سے پہلے ہی سان فرانسسکو اور سانتاکلار اکاؤنٹیز نے عدالت سے رجوع کرلیا تھا۔

حکم نامے کے تحت امیگریشن ایجنٹ سے تعاون نہ کرنے والے شہریوں کی وفاقی امداد روکی جانی تھی لیکن عدالت نے حکم نامہ کوغیرقانونی قراردے کر فیصلہ کو معطل کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں