امریکی صدر پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ دورےپر ان کے ساتھ اہلیہ ملینیا ٹرمپ، بیٹی ایوانکا اور داماد بھی ہیں۔

ٹرمپ امریکی صدر بننے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ کر رہے ہیں، جس میں وہ سعودی عرب کے علاوہ اسرائیل اور ویٹیکن بھی جائیں گے۔ یعنی تینوں مذاہب اسلام، یہودیت اور عیسائیت کے مراکز کے دورے کریں گے۔
ٹرمپ کے سعودی عرب پہنچنے پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے ان کا استقبال کیا.
ان کی روانگی سے قبل سعودی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اور مغرب اسلامی دنیا کے دشمن نہیں ہیں۔اسلامی دنیا کے رہنماؤں کے ساتھ ٹرمپ کی ملاقاتوں کا محور دہشت گردی اور شدت پسندت رہے گا۔

اجلاس سے پہلے میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا سعودی عرب کے ساتھ تقریباً ایک کھرب ڈالر کے اسلحے کے معاہدے کرنا چاہتا ہے، جو مستقبل میں 3کھرب تک پہنچ سکتے ہیں۔
دفاعی معاہدوں کے علاوہ بجلی، تیل اور گیس اور صنعتی اور کیمیائی شعبوں میں بھی معاہدوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں