امریکی صدرٹرمپ اسرائیل پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ دورہ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد اسرائیل پہنچ گئے ۔وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نےایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
دو روزہ دورے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے ۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے محبت ہے اوراس کا احترام کرتے ہیں ہم سب کو مل کر دہشت گردی کوشکست دینی ہے۔
اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن سیکھنے کی خواہش ہے
اپنے اس دورہ میں ڈونلڈ ٹرمپ مغربی کنارےمیں فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں