امریکا اپنی ناکامیوں پرپاکستان کو قربانی کا بکرا نہیں بنا سکتا

نیوزویوز(اسلا م آباد)اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ امریکی جنرل ڈن فورڈ کا بیان مسترد کرتے ہیں، افغانستان میں ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، دہشت گردی سے متعلق پاکستان کی پالیسی پر سابق امریکی وزیر خارجہ کا بیان رکارڈ کا حصہ ہے، امریکا اپنی ناکامیوں پرپاکستان کو قربانی کا بکرا نہیں بنا سکتا،ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ شروع کی اور پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی گئی، پاکستان نے اپنے علاقے دہشت گردی سے پاک کیے ہیں۔نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف امریکی ہم منصب کی دعوت پر امریکا میں ہیں، امریکی وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات میں افغانستان، پاک بھارت تعلقات پربات ہوئی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا معاملہ بھی زیرغور آیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں