امجدصابری کے اہلِ خانہ کی پاکستان چھوڑنے کی خواہش

کراچی(مانیٹرنگ ڈیکسک ): امجدصابری کے اہلِ خانہ نے پاکستان چھوڑنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود کو یہاں غیر محفوظ تصور کرتے ہیں۔امجد صابری کی والدہ اور بھائیوں نے یہ بات تعزیت کے لیے آئے سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتائی۔ امجد صابری کے بھائی عظمت صابری نے کہا کہ اپنے جانوں کی حفاظت کے لیے برطانیہ منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام اہلِ خانہ لندن جانا چاہتے ہیں، خود کو یہاں غیر محفوظ تصور کرتے ہیں حالانکہ ہم لوگ یہیں پلے بڑھے ہیں لیکن اب لیاقت آباد میں ہماری زندگیوں کو بھی خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ افتخار چوہدری کے ذریعےلندن جانے کے لیے ویزے کی درخواست دیں گے اور اس سلسلے میں حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے ملک سے باہر جانے کےاخراجات کا بندوبست کیا جائے, بھائی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بھائی کو کھونے کے بعد کسی اور نقصان کے متحمل نہیں ہوسکتے اس لیے حکومت اہل خانہ سمیت بیرون ملک منتقلی کے انتظامات کیے جائیں۔

اس موقع پر امجد صابری کی والدہ نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے باہرجانا چاہتے ہیں بیرون ملک جانےمیں ہماری مدد کی جائے، پاسپورٹ و دیگرسفری کاغذات تیار ہیں تاہم ابھی کسی ملک کو ویزے کے لئے درخواست نہیں دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قبل بھی حکومت کے کئی لوگوں سے بیرون ملک بھیجنےکی بات کی تھی لیکن کسی بھی جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں آیا تو آج افتخار چوہدری کی آمد پر یہ معاملہ ان کے سامنے دوبارہ اٹھایا ہے کہ شاید کوئی بات بن جائے۔

۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں