الیکشن کمیشن :عمران خان نااہلی کیس کی سماعت

الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی درخواست کی سماعت ہوئی ۔سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئےاور ان کی پارٹی فنڈنگ کاریکارڈ بھی جمع نہ کیاجاسکا۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی سے پارٹی فنڈز پر جواب مانگاجس پر ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے کہا کہ شاہد گوندل کی وطن واپسی پرجواب جمع کرادیاجائےگا۔
عمران خان کی نااہلی کی درخواست ہاشم علی بھٹہ نے دائر کررکھی ہے۔
درخواست گزارنےعمران خان پرممنوعہ ذرائع سےفنڈز لینے کا الزام لگایا ہےجس کے بعد الیکشن کمیشن نے 22 جون تک سماعت ملتوی کردی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں