اقتدار پر شب خون مارنے والے عدالتوں کا احترام نہیں کرتے. شہبازشریف

جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد شہبازشریف نے جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار پر شب خون مارنے والے عدالتوں کا احترام نہیں کرتے.
جے آئی ٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے.پہلے نوازشریف اور آج میں نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر تاریخ رقم کی. ہمارے خلاف کرپشن کا کیس پہلے تھا مہ اب ہوگا.
شریف خاندان کا احتساب پہلی بار نہیں ہو رہا پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہمیشہ ہمارا احتساب کیا گیا.بینظیر کے دوسرے دورہ حکومت میں بھی ہمارا احتساب کیا گیا.
جے آئی ٹی کے سامنے عاجزی سے اپنا موقف پیش کیا. بھٹو نے ملک کی سب سے بڑی فیکٹری ہم سے چھین لی.
ہمارا چوتھا احتساب پرویز مشرف کے دور میں کیا گیا.ابتساب کر کے ہمارا زاتی کاروبار ےتباہ کر دیا گیا.بے نظیر بھٹو کے دور میں ہمارے والد کو جیل میں ڈالا گیا.
اور اب ہمارا پانچواں احتساب ہو رہا ہے.کمر درد کے باوجود کوئی بہانہ نہیں بنایا .شہبازشریف نے فوج کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بندوق کے زور پر اقتدار میں آنے والے عدالتوں کا احترام نہیں کرتے. جے آئی ٹی میں پیش ہو کر ڈکٹیٹر اور جمہوری لوگوں میں فرق واضح کر دیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں