افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت مسترد

افغان صدر کے نائب ترجمان نے بر طانوی نشریاتی ادار ے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے دورہ پاکستان کی دعوت مسترد کر دی ہے
ترجمان کا کہنا ہےکہ افغان صدر نے پاکستا نی وفد سے ملاقاتوں میں دورہ پاکستان کی دعوت مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’میں تب تک پاکستان نہیں جاؤں گا، جب تک پاکستان مزار شریف، امریکن یونیورسٹی کابل اور قندھار حملوں کے ذمہ داروں کو افغانستان کے حوالے نہیں کرتا اور پاکستان میں موجود افغان طالبان کے خلاف عملی طور پر قدم نہیں اٹھاتے‘۔

دوسری جانب پاکستان کے دفتر خارجہ یا عسکری حکام نے افغان صدر کی جانب سے دورے کی دعوت کے مسترد کرنے کے دعوے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔پاکستان کا موقف ہے کہ اس کی سرزمین افغانستان سمیت کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں