افغانستان:مزار شریف میں فوجی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ، آرمی چیف اور وزیر دفاع مستعفی

افغانستان کے علاقے مزار شریف میں افغان فوجی ہیڈکوارٹرز پر حملے کے بعد افغان آرمی چیف اور وزیردفاع اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے۔

افغان صدرنے وزیر دفاع عبداللہ حبیبی اور آرمی چیف قدم شاہ شہیم کے استعفے منظور کرلیےاور طارق شاہ بہرامی کو قائم مقام وزیر دفاع جبکہ جنرل شریف یفتل کو چیف آف اسٹاف تعینات کردیا گیا ہے۔

افغانستان میں جمعے کو مزار شریف کے فوجی کیمپ پر طالبان نے حملہ کیا تھا جس میں 140 سے زائد فوجی مارے گئے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں