اعلیٰ پولیس افسران کا فیس بک گروپ قائم، وزیر اعلیٰ روز کارکردگی رپورٹ چیک کرینگے

لاہور(سٹاف رپورٹر)؛وزیرِاعلیٰ پنجاب نے پولیس کی کارکردگی مانیٹر کرنے کے لئے “فیس بک گروپ” بنادیا ۔ تمام سی سی پی اوز ،سی پی اوز، آرپی اوز اور ڈی پی اوز، کو ” فیس بک گروپ ” فوری جوائن کرنے کی ہدایات ۔ تفصیلات کے مطابق افسران روزانہ کی کارکردگی گروپ میں اپلوڈ کریں گے ۔ زرائع کے مطابق فیس بک اکاونٹ میں افسران کی جانب سے کارکردگی کے بارے میں تصاویر اور ویڈیوز کو اپلوڈ کیا جائے گا تاکہ ان کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کی جاسکے اور عوام اور پولیس میں دوریاں کم کی جاسکے ۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف خود فیس بک اکاونٹ کو مانیٹر کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں