اشباب کا صومالین فوجی کیمپ پر حملہ

موغادیشو میں شدت پسند تنظیم اشباب نےپنٹ لینڈ میں فوجی اڈے پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں اکسٹھ صومالین فوجیوںسمیت 70 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ اشباب نے فوجی اڈے پر قبضہ کرکے تمام اسلحہ اور گاڑیاں اپنے قبضے میں لے لیں.
صومالیہ کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ غیر متوقع تھاحملہ کرنے والے شدت شدت پسندوں کی تعداد 100 سے زائد تھی. حملےسے پہلے ایک زور دار دھماکہ کیا گیا.حملہ اوروں کے ہمراہ خودکش بمبار بھی تھے جب کہ دہشت گردوں نے 3 اطراف سے ملٹری کمیپ میں گھس کر حملہ کیا، عینی شاہد کے مطابق دہشت گردوں نے خاتون سمیت بیشتر افراد کے گلے بھی کاٹے۔
دوسری جانب الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ جنگجوؤں نے کارروائی کے دوران اور 61 فوجیوں کو ہلاک کرنے کے ساتھ بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور فوجی گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں