SHAHBAZ SHARIF Ashiyana case

استادکومعاشرے میں انتہائی اہم رتبہ اورروحانی باپ کادرجہ حاصل ہے

نیوزویوز(لاہور) شہبازشریف نے کہا ہے کہ استادکومعاشرے میں انتہائی اہم رتبہ اورروحانی باپ کادرجہ حاصل ہے،طالب علم کی سوچ اورفکرکی راہ متعین کرنے میں استادکاکرداراہمیت کاحامل ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کااساتذہ کے عالمی دن کے موقع پرپیغام میں کہنا تھا کہ کسی ملک و قوم کی ترقی کےلئے تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے، استاد ایک ایسی شخصیت ہے جو علم کے چراغ جلاتی ہے اورقوم کے معماروں کوتعلیم کے زیورسے آراستہ کرنے والی ہستی کانام استاد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں