اداکارہ دپیکا اپنی فلم “پدماوتی ” کی وجہ سے ڈپریشن میں مبتلا

نیوزویوز(ممبئی) معروف بھارتی اداکارہ دپیکا کو فلم “پدماوتی ” نے ڈپریشن میں مبتلا کر دیا تھا ۔بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے دپیکا نے کہا فلم “پدماوتی ” کی شوٹنگ نے مجھے ڈپریشن میں مبتلا کر دیا تھا ۔ انہوں نے کہا فلم میں خود سوزی کے سین نےمیرے دماغ پر بہت گہرے اثرات مرتب کئے تھے۔دپیکا نے کہا کہ ڈپرشن کادور میرے ماضی کا سب سے مشکل ترین دور تھا ۔ مجھے اکثر ایسا لگتا تھا کہ میں دوبارہ ڈپریشن میں مبتلا ہو جاؤں گی۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ میں ابھی تک ڈپریشن سے جنگ لڑ رہی ہوں اور مجھےنہیں لگتا کہ میں پوری طرح ڈپریشن سے نکل پائی ہوں۔
دپیکا نے کہا کہ ہو سکتا ہے لوگ مجھے اب فلموں سے کاسٹ کرنے سے ڈریں گےکیونکہ ان کو لگے گا کہ میں ڈپریشن کی وجہ سے فلموں میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا پاؤں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں