احتساب عدالت کے باہر پولیس پر تشدد کرنے والے وکلا کے خلاف مقدمہ درج

نیوزویوز(اسلام آباد) احتساب عدالت کے باہر پولیس افسرپرتشددکرنے والے وکلاکے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔اسلام آبادکے تھانہ رمنامیں درج ایف آئی آرمیں کارسرکار میں مداخلت اور زدو کوب کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔انسپکٹرشکیل احمدنے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ مریم نوازاورکیپٹن ریٹائرڈصفدرکی پیشی کے دوران کچھ وکلانے زبردستی عدالت جانے کی کوشش کی جب اس نے شناخت کروانے کا کہا تو وکلا نے دھکے دیے اور الجھ پڑے۔ایک وکیل نے اسے تھپڑ بھی مارا اور زبردستی اندرداخل ہوگیا۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی میں ملوث وکلاکے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں