اتر پردیش کی سرکارنےعید میلادالنبی سمیت 15 سالانہ تعطیلات ختم کر دیں

بھارتی ریاست اترپردیش میں عید میلاد النبی،جمعتہ الوداع اور چندر شیکھر کے یوم پیدائش سمیت 15عام تعطیلات ختم کردی گئیں۔

بھارتی ریاست اتر پردیش میں سالانہ 42سرکاری چھٹیاں ہیں جس میں 17اہم شخصیات کے اعزاز میں ہوتی ہیں لیکن اب ریاست کے وزیراعلیٰ یوگی ادیتیہ ناتھ نے ریاست میں عیدمیلاد النبی،جمعتہ الوداع ،خواجہ معین الدین چشتی، بھائی پٹیل اور چودھری چرن سنگھ کی یوم پیدائش سمیت 15چھٹیاں ختم کردی ہیں۔

وزیراعلیٰ کے دفتر سے جاری ٹوئٹس میں کہا گیا کہ عظیم شخصیات کی یوم پیدائش کے موقع پر کم از کم ایک گھنٹے کی نشست منعقد کی جائے گی۔ یہ فیصلہ رواں سال سے نافذ العمل ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں