ائیر پورٹ سیکورٹی فورسز کی اہلکار کا خواتین پر تشدد، نئی ویڈیو منظر عام پر

اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر خواتین پر تشدد کی نئی وڈیو سامنے آگئی۔ ہفتے کے روز پیش آئے اس واقعہ کے بارے میں ایف آئی اے کی جانب سے معاملہ پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالنے کےدعووں کاپول کھل گیا.

ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کی اہلکار غزالہ شاہین خواتین کو بالوں سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بناتی رہی۔

ایف آئی اے کا دعویٰ ہے کہ تین خواتین حسینہ بیگم، فوزیہ عمر اور فاطمہ عمر امیگریشن کاؤنٹر پر آئیں اور واش روم میں ٹوائلٹ پیپر نہ ہونے پر ایف آئی اے کانسٹیبل نوشیلہ سے تلخ کلامی کی اور اس پر تشدد کیا۔

تاہم اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر دو خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی ۔ نئی ویڈیو میں واضح ہے کہ ایف آئی اے کی خاتون اہلکار غزالہ شاہین دو مسافر خواتین کو بالوں سے پکڑ کر دھکےدے رہی ہے اور ایئرپورٹ پر موجود عملہ تماشائی بنا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے واقعے کی جو ایف آئی آر درج کرائی گئی اس میں خواتین پر اس تشدد کا کوئی ذکر ہی نہیں.
تاہم نئی ویڈیو آنے کے بعد غزالہ شاہین کو معطل کر دیا گیا ہے.
واضح رہے کہ واقع کے بعد ایف آئی اے حکام نے متاثرہ خاندان سے زبردستی تحریری حلف نامہ لکھوا لیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں