آواری ہوٹل کا کچن ناقص صفائی کی وجہ سے سیل ہوٹل ون اور پارک لین ہوٹل کو 1،1 لاکھ جرمانہ

آواری ہوٹل کا کچن ناقص صفائی ،حشرات کی موجودگی اور اشیاءخوردونوش کو سٹور کرنے کے ناقص انتظامات پر سیل کیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی
ہوٹل ون لاہور اور پارک لین ہوٹل کو 1،1 لاکھ جرمانہ عائد کیا
لاہور:(محمد اسد سلیم)؛ رمنضان المبارک کے آغاز سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تمام فوڈ پوائنٹس کی وسیع پیمانے پر چیکنگ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں کاروائی کرتے ہوئے آواری ہوٹل لاہور کا کچن سیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہوٹل کو کچن میں ناقص صفائی ،حشرات کی موجودگی اور اشیاءخوردونوش کو سٹور کرنے کے ناقص انتظامات پر سیل کیا گیا۔ ہوٹل ون فیصل آباد کا کچن ناقص صفائی پر سیل کر دیا گیا۔اشیاءخوردونوش کو رکھنے کا نظام انتہائی برا، کچن میں حشرات اورکاکروچ پائے گئے۔
علاوہ ازیں ہوٹل ون لاہور اور پارک لین ہوٹل کو 1،1 لاکھ جرمانہ عائد کیا ۔ بیسٹ ویسٹرن ہوٹل کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 2لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا۔ زہریلی کیڑے مار ادویات اور اشیاءخوردونوش کو ایک ساتھ رکھا گیا تھا۔دیگر شہروں میں کاروائی کرتے ہوئے مری میں پی سی ہوٹل بھوربن کا کچن اور فیصل آباد میں ہوٹل ون کا کچن سیل کیا گیا۔ سمن آبادمیں کےمزسنیک بار کو زائد المیعاد اور استعمال شدہ کو کنگ آئل دوبارہ استعال کرنے، اشیاءخوردونوش پرتاریخ تنسیدرج نہ ہونے پر25 ہزار جرمانہ عائد کیا ۔بیرون دہلی گیٹ میں قمر ہوٹل کو 10 ہزار،کشمیر بیکرز کو12,500،بادامی باغ میں زمیندار سویاں،کسان سویاں ،فائن سویںکو بالترتیب25،10اور,25 ہزار،سندرانڈسٹریل اسٹیٹ میں ںالستیعم فوڈ انٹرنیشنل کو20ہزار جرمانہ عائد کےا گےا۔علامہ اقبال روڈ گڑھی شاہو میں عوامی نان شاپ،کبابش تکہ اینڈی ریسٹورنٹ، موچی گیٹ پر واقع مامو ںبھائی پان شاپ،اسد کھوئا شاپ، وفاقی کالونی جوہر ٹاﺅن میں واقع نعیم نان شاپ، بسم اللہ مِلک شاپ ،نعم سوئٹس،اعوان سٹور،بینڈیج فارمیسی مکہ کالونی مین فائن جنرل سٹورکو لائسنس بنوانے اوربہتری کے احکامات جاری کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں