آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مظفر آبادسیکٹر میں لائن آف کنٹرول کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی خودارادیت کی حمایت کرتے رہے گے اور بھارت کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا.
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مظفر آباد لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر فوجی جوانوں نے بھارتی جارحیت پر آرمی چیف کو اپنے خیالات سے آگاہ کیا، آرمی چیف نے پاک فوج کی بروقت کارروائی اور ہمت کی داد دی اورافسران کے مورال اور مشن کی تکمیل کے لیے فوج کےعزم کوسراہا، آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات افسران اورجوانوں سے ملاقات بھی کی۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج وطن کودرپیش دفاع اورسلامتی کے چیلنجز سے آگاہ ہے، پاک فوج ہرمحاذ پرہرخطرے کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، بھارتی جارحیت کے خلاف کشمیریوں کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے حمایت جاری رکھیں گے جب کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں