آج کی بات آپ کی صحت کے ساتھ

آج کل بہت سے لوگ وزن کنٹرول کرنے یا صحت کو بہتر بنانے کے لئے مختلف جمز کا رخ کرتے ہیں تاکہ مشینوں پر دوڑ کر یا مختلف ورزشیں کرکے جسم کو مضبوط ، صحت مند اور خوبصورت بنیا جاسکے ۔
جمز میں جہاں بہت سی ورزشیں کروائی جاتی ہیں ان میں ایک ورزش کا نام کارڈیو ھے ۔
کیا آپکو معلوم ھے دل کے لئے سب سے بہتریں ورزش پیدل چلنا ہے اور وہ بھی کھلے میدان میں ، ھوا کے بہاؤ کی سمت میں ، قوت برداشت کے مطابق ، گہرے گہرے سانس لیتے ھوئے ۔
بعض افراد ٹریڈ مل پر چلتے ھوئے یا مختلف ورزشیں کرتے ھوئے گھبراہٹ ، بے چینی، سانس میں تنگی ، سینےمیں بوجھ گھٹن دباؤ یا درد کی شکایت کرتے ہیں ۔ اگر تو جم انسٹرکٹر سمجھدار ہیں وہ تو فورآ ٹریڈ مل سے اتروا دیں گے یا ورزش رکوا دیں گے لیکن زیادہ تر انسٹرکٹرز ان علامات کو یہ کہہ کر نظرانداز کردیتےہیں کہ یہ پٹھوں میں درد یا کھچاؤ کی وجہ سے ھو رھا ہے جب آپ جم کے عادی ھو جائیں گے تو پھر آپکو کچھ محسوس نہیں ھو گا ۔ انسٹرکٹرز کی یہی لا علمی بعض اوقات ایک بہت بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ھے جسے ھم طبی اصطلاح میں ٹریک ڈیتھ یا جم ڈیتھ کہتے ہیں ۔
دل کے بعض پیدائشی امراض ایسے ھوتےہیں جو عام حالات میں ظاہر نہیں ھوتے لیکن جیسے ھی جم میں جسم اور دل کو ایک مقررہ حد سے زیادہ کام کرنا پڑتا ہے دل کی یہ بیماریاں ظاہر ھونا شروع ھو جاتی ھیں ۔
ھم والدین سے گزارش کریں گے کہ اپنے بچوں کو دل کے معائنے کے بغیر کبھی جم جوائن نہ کرنے دیں ۔
یاد رکھیئے ، دل کی صحت کے لئے بہتریں ورزش کھلے ماحول میں سیر و تفریح ہے ۔ ھلکی پھلکی ورزش اور گہرے گہرے سانس دل کی نالیوں میں خون کی گردش کو مزید بہتر بناتے ہیں ۔
دل کی صحت کو مشینوں اور دوسرے مصنوعی آلات کی نذر مت کریں ۔

ڈاکٹر سید جاوید سبزواری ۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں