آئندہ ہفتے پاناما لیکس کا فیصلہ متوقع


اسلام آباد: سپریم کورٹ کی طرف سے 17 اپریل سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے شروع میں پاناما لیکس کیس کا فیصلہ سنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہاہے۔
آئندہ ہفتے پاناما لیکس کیس کی سماعت کرنے والے پانچوں فاضل جج اسلام آباد میں موجود ہوں گے.دوسری جانب آئندہ ہفتے کے لیے جاری عدالتی روسٹر کے مطابق عدالت عظمیٰ میں 2 شریعت ایپلٹ بینچ اور 5 معمول کے بینچ تشکیل دیے گئے۔

جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں پاناما لیکس کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کے ممبران میں جسٹس گلزار احمد، جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں جو آئندہ پورا ہفتے اسلام آباد میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں