آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ نے ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن کا اچانک دورہ

نیوزویوز:(کراچی) انسپیکٹر جنرل پولیس سندھ اے ڈی خواجہ نے ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر موجود شہریوں سے بات چیت کے دوران لائسنس کے حصول اور اجراء کے عمل کے حوالے سے دریافت کیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی ڈی ایل مظہرنوازشیخ,اے آئی جی فائنانس اور ایس پی کلفٹن بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈی آئی جی ڈی ایل نے آئی جی سندھ کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے عمل سمیت مذکورہ برانچ میں جاری ترقیاتی امور پر تفصیلی بریفنگ دی جس پر آئی جی سندھ نے اے آئی جی فائنانس کو احکامات دیئے کہ درکار سامان وغیرہ کے حوالے سے تمام تر ضروری محکمانہ اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ مفاد عامہ کے ضمن میں جملہ امور کو جلد سے جلد قابل عمل بنایا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں